جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

فضائیہ کے گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والے ملزم کی نقل و حرکت کی ویڈیوز سامنے آ گئیں

datetime 7  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ایک گروپ کیپٹن کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں، جن میں واردات کے بعد اس کی نقل و حرکت دیکھی جا سکتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایک ویڈیو میں ملزم کو فیض آباد بس اڈے سے لاہور جانے والی بس میں سوار ہوتے دیکھا گیا ہے، جبکہ دوسری فوٹیج میں وہ ایک دکان کے اندر جا کر اپنے کپڑے تبدیل کرتا دکھائی دیتا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت سعد عباسی کے نام سے ہوئی ہے، جو اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں واقع بند کھنہ روڈ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی عمر 20 سال ہے، اس نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے اور ماضی میں ایک الیکٹرانکس شاپ پر سیلز مین کے طور پر بھی کام کرتا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ایک لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے انکار کر دیا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

حکام کے مطابق اسی دوران وہاں سے گزرنے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن نے صورتحال دیکھ کر مداخلت کی اور ملزم کو لڑکی کو ہراساں کرنے سے روکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس پر ملزم مشتعل ہو گیا اور اس نے گاڑی میں موجود گروپ کیپٹن پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…