پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں صرف 5 روز کے دوران 3 کھرب ایرانی ریال کی خریداری، کیا بڑا منافع آنے والا ہے؟

datetime 22  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمت اور سفارتی پیش رفت کے بعد پاکستان میں ایرانی کرنسی کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

صرف پانچ دن کے دوران پاکستانی شہریوں نے تقریباً 3 کھرب ایرانی ریال خرید لیے، جبکہ ایرانی ریال کی قدر میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ایرانی ریال کی خرید و فروخت قانونی طور پر کی جا سکتی ہے اور حالیہ دنوں میں متوسط طبقے کے افراد اس کرنسی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل دو ہزار روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال حاصل کیے جا سکتے تھے، تاہم اب اسی مقدار کی قیمت تقریباً چار ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے، جس سے ریال کی قدر میں واضح اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ملک بوستان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی کرنسی کی خریداری میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ صرف لائسنس یافتہ منی چینجرز سے ہی ایرانی ریال خریدیں تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی کے مقابلے میں ملک کے دور دراز علاقوں اور چھوٹے شہروں میں ایرانی ریال نسبتاً زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق 2018 میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت تقریباً 60 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی، تاہم ایران پر پابندیوں کے بعد اس کی قدر مسلسل کم ہوتی گئی اور یہ تقریباً دو ہزار روپے فی کروڑ تک آ گئی تھی۔چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ ضوابط کے تحت ایک شخص ایک ماہ میں تقریباً 2 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے ایرانی ریال خرید سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی شرح پاکستان کے مقابلے میں مختلف ہے۔ملک بوستان کے مطابق تقریباً 60 فیصد خریدار ایک لاکھ روپے تک کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ یہ توقع رکھتے ہیں کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے سے ایرانی کرنسی کی قدر مزید بڑھ سکتی ہے، تاہم سرمایہ کاروں کو جذباتی فیصلوں کے بجائے محتاط اور سوچ سمجھ کر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…