جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

آزاد کشمیر انتخابات کا نیا انتخابی شیڈول جاری

datetime 18  جون‬‮  2026 |

مظفرآباد(این این آئی)آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23جون مقرر کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24جون کو صبح 8بجے سے ہوگی، درست امیدواران کی فہرست 24جون کو ہی جاری کی جائیگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25تا 28جون دائر کی جاسکیں گی، الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت 29اور 30جون کو کرے گا، اپیلوں پر فیصلے یکم اور 2جولائی کو سنائے جائیں گے۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3جولائی دوپہر 2بجے مقرر کی گئی، امیدواران کی فہرست 4جولائی کو شائع کی جائیگی، انتخابی نشانات 5جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے،

حتمی امیدواروں کی فہرست انتخابی نشانات کیساتھ 5جولائی کو جاری ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایاگیاکہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے پولنگ27جولائی کو ہوگی، پونچھ (راولاکوٹ)کے امیدوار کاغذات نامزدگی متعلقہ آر اوکو جمع کرائیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی ضلع پونچھ (راولاکوٹ)میں ہی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی درخواست پر نامزدگی فارمز جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کی گئی، عوامی سہولت اور امیدواروں کی تجاویزکو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول میں ترمیم کی، امیدوار مقررہ تاریخ اور وقت کے اندر کاغذات نامزدگی جمع کرانا یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…