جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی

datetime 18  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MOU) پر الیکٹرانک دستخط مکمل ہونے کے بعد معاہدہ عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث اس دورے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور اتفاقِ رائے پر مبنی فریم ورک تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جو کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں جبکہ پاکستان نے ثالث کے طور پر مذاکراتی عمل میں معاونت فراہم کی۔ذرائع کے مطابق اب معاہدے کے نفاذ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور آئندہ مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں پابندیوں میں نرمی، بحری سلامتی، جوہری معاملات، تصدیقی نظام اور مرحلہ وار عملدرآمد جیسے امور زیر بحث آئیں گے۔سفارتی حلقوں کے مطابق پاکستان نے صرف میزبانی کا کردار ادا نہیں کیا بلکہ ایک جامع اور قابلِ عمل خاکہ مرتب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس پر اب ماہرین مزید پیش رفت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدہ باقاعدہ طور پر مؤثر ہو چکا ہے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنا سفارتی کردار جاری رکھے گا۔ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ مذاکرات کے لیے چار الگ ورکنگ گروپس بھی تشکیل دیے جائیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط مکمل ہو چکے ہیں اور امریکا و ایران کے درمیان طے پانے والا معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وزیراعظم کے مطابق اس دستاویز پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فریقین تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے پر متفق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بطور ثالث پاکستان نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن، استحکام اور تنازعات کے پائیدار حل کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مذاکراتی ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان 19 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ میں اس معاہدے سے متعلق ایک خصوصی تقریب

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…