جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی

datetime 18  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے، جہاں آندھی کے ساتھ بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔ پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک اور بنوں سمیت کئی اضلاع میں تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح چترال، دیر، سوات، میران شاہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ کوہستان، شانگلہ اور بونیر کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام اور پاراچنار میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کا امکان موجود ہے۔

بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، زیارت، شیرانی، کوئٹہ، کوہلو، نصیر آباد اور قلعہ سیف اللہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ ہرنائی، سبی، بارکھان، خضدار، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ کے مختلف مقامات پر بھی بارش ہو سکتی ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، بھکر اور لیہ میں دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں آج سے 20 جون تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین بھی اس سسٹم سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

عرفان ورک کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 20 جون تک شدید بارشوں کا امکان موجود ہے۔ بالخصوص سوات، چترال، دیر، شانگلہ اور کوہستان کے بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے، جس کے باعث سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے شہریوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا کہ بارش کے دوران ندی نالوں، دریاؤں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

دوسری جانب رحیم یار خان میں آندھی اور شدید بارش نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے۔ امدادی ذرائع کے مطابق مختلف حادثات میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔

تیز ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں درخت، دیواریں، بجلی کے کھمبے اور سائن بورڈ گر گئے، جس سے مالی نقصان بھی ہوا۔ بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

میپکو حکام کے مطابق متاثرہ مقامات پر ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام مکمل کرکے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…