جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 7 قسم کی پابندیاں عائد

datetime 17  جون‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یکم سے 10 محرم الحرام، بمطابق 17 جون تا 26 جون، صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل رہے گی، جس کے تحت 7 مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی جبکہ کسی نئی روایت یا سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دفعہ 144 کے تحت مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوامی جذبات، عقائد اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں، اشاروں، بیانات اور تبصروں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔حکم نامے کے مطابق فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت پھیلانے والے مواد اور بیانات کی تشہیر پر بھی دفعہ 144 کا اطلاق ہوگا۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوسوں کے راستوں پر واقع مکانات اور دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچے بنانے، پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا دیگر اشیا جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،

اسی طرح جلوس کے راستوں میں واقع عمارتوں کی چھتوں اور دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی صرف 9 اور 10 محرم الحرام کو نافذ ہوگی تاہم بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو عوامی آگاہی کے لیے حکم نامے کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…