جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے کئی علاقوں میں موسم ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،

جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بالائی حصوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کا امکان موجود ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ دوسری جانب کراچی اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ اور شانگلہ سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں تیز جھکڑ اور ہوا کے شدید تھپیڑے چل سکتے ہیں۔ بارشوں کے باعث مری، گلیات اور قریبی پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر این ڈی ایم اے نے اپنی وارننگ میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے شمالی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، جس سے قراقرم ہائی وے سمیت اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ حساس مقامات، پہاڑی راستوں، شاہراہوں اور سیاحتی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…