منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

چھٹیاں گزارنے ننہیال آنیوالے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

datetime 16  جون‬‮  2026 |

چونیاں ( این این آئی) چھانگامانگا میں افسوسناک واقع پیش آیا ہے جہاں جنگل کے کھیت نمبر 64میں جانوروں کے لیے بنائے گئے

تالاب میں چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 9سالہ ہادیہ، 10سالہ عدنان، 11سالہ مراد اور 11سالہ عمران شام ہیں ، ہادیہ، عدنان اور مراد آپس میں بہن بھائی جبکہ عمران ان کا کزن تھا۔ بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ننہال ویر سنگھ والا آئے ہوئے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ بچوں کے والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے کہ اسی دوران ایک بچہ تالاب میں گر گیا۔ ایک بچے کو بچانے کی کوشش میں دیگر تین بچے بھی گہرے تالاب میں ڈوب گئے ۔چاروں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،

والدین واپسی پر پہنچے تو لاشیں پانی میں تیر رہی تھیں ،افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی ایف او ایس ڈی ایف او نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ اس حوالے سے محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ تالاب جانوروں کے پانی پینے کی غرض سے بنایا گیا تھا۔ریسکیو ٹیم نے جاں حق بچوں کی لاشیں چونیاں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔المناک حادثے پر علاقے میں سوگ کی فضا، ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔ایس ایچ او تھانہ چھانگامانگا نے ڈیڈ باڈیز تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…