جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد میں میاں بیوی کو اغواء کرنے کی کوشش ، 3 ملزم گرفتار

datetime 14  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے آئی نائن سیکٹر میں غیر ملکی شہریت رکھنے والے ایک جوڑے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق جمعہ کی شام موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد نے آئی نائن مرکز میں ایک گاڑی کو روک کر اس میں موجود میاں بیوی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ ملزمان نے انہیں خوفزدہ اور ہراساں بھی کیا، تاہم متاثرہ افراد کی مزاحمت کے باعث وہ اغوا کی واردات میں کامیاب نہ ہو سکے۔پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے سے قبل جوڑے سے نقد رقم، موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویزات چھین کر لے گئے۔ واقعے کے بعد متاثرہ شخص کی درخواست پر تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار افراد کی شناخت محسن، عمر اور معاویہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم محسن سابق پولیس اہلکار بھی رہ چکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا شکار ہونے والے میاں بیوی میں شوہر امریکی جبکہ خاتون برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واردات کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…