پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ

datetime 11  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے

صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق یکم سے 10محرم الحرام تک مختلف پابندیوں کا اطلاق ہوگا، محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کسی قسم کی نئی اختراع کی اجازت نہیں ہوگی۔دفعہ 144کے تحت مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح عوامی جذبات، مذہبی عقائد اور فرقوں کو مجروح کرنے والے اشتعال انگیز نعروں، اشاروں اور حرکات پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔حکومت پنجاب نے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات، تبصروں اور مواد کے خلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے، سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق جلوسوں کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچے بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا دیگر اشیا جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جلوسوں کے دوران راستوں میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

احکامات کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 9اور 10 محرم الحرام کو نافذ ہوگی، تاہم بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، دیگر تمام پابندیاں یکم سے 10محرم الحرام تک موثر رہیں گی۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…