جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام آباد،نوجوان لڑکی کو بٹھاکر خطرناک ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 11  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)راولپنڈی’اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موٹر سائیکل پر خطرناک ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل سوار کو لڑکی کو موٹر سائیکل کے فرنٹ موٹر گارڈ پر بٹھا کر خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لڑکی بھی اگلے پہیہ کے موٹر گارڈ پر بیٹھی دونوں ہاتھوں سے ہینڈل تھامے نظر آتی ہے جبکہ ون ویلنگ کے دوران ایک ہاتھ سے اشارے بھی کرتی دکھائی دیتی ہے۔ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار کو لڑکی کے ساتھ ایک ٹائر پر کافی دور تک موٹر سائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دیگر موٹر سائیکل سوار بھی اس منظر کا مشاہدہ کرتے نظر آتے ہیں۔ مصروف شاہراہ پر ون ویلنگ کے دوران گاڑیاں اور دیگر ٹریفک بھی گزر رہی تھی، جس سے حادثے کے خدشات مزید بڑھ گئے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود وفاقی پولیس تاحال موٹر سائیکل سوار اور لڑکی کو گرفتار نہیں کر سکی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل کا نمبر ٹریس کر لیا گیا اور سوار کی شناخت بھی ہو چکی ہے، تاہم وہ اس وقت شہر میں موجود نہیں۔ایس ایچ او لوئی بھیر کے مطابق ملزم کو جلد تحویل میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…