بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 5 کی تلاش جاری

datetime 10  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ کریم آباد کے علاقے میں مسافروں سے بھری ایک گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری، جس کے باعث کم از کم 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاوبٹ کی جانب سفر کر رہی تھی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں مجموعی طور پر 22 افراد سوار تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ اب تک 6 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جبکہ 6 زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گاڑی کی چھت پر موجود 5 افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام تک پہنچ کر جان بچائی، جبکہ مزید 5 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ علاقے کا دشوار گزار جغرافیہ اور رات کا اندھیرا امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہے ہیں، تاہم لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا خاندان ملتان کا رہائشی تھا اور سیاحت کی غرض سے وادی نیلم آیا ہوا تھا۔

دریں اثنا، وفاقی وزیر داخلہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…