جھنگ(این این آئی)18سال کی لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں نجی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہونے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مددسے گرفتارکیاگیا، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے اصل محرکات اور حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ کیس کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، تمام شواہد، فارنزک رپورٹس اور پوسٹ مارٹم کے نتائج کو مدنظر رکھا جائیگا۔واضح رہے کہ 18سال کی لڑکی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑگئی تھی، متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔



















































