جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

سی ایم پنجاب کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف، اہم حفاظتی فیچرز شامل

datetime 9  جون‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے سی ایم پنجاب کیو آرپینک بٹن سسٹم متعارف کرا دیا۔

پبلک سیفٹی ایپ اورسیف سٹی ویب سائٹ کے ذریعے کیوآر پینک بٹن گھر بیٹھے مفت حاصل کیا جا سکے گا،پنجاب بھرکی بسوں،ویگنوں،رکشوں، ٹیکسیوں اوردیگرپبلک ٹرانسپورٹ میں کیوآرپینک بٹن نصب کیا جائے گا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق پنجاب نے 12 نمایاں حفاظتی فیچرز ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دیئے،سسٹم میں کال،ویڈیوکال،لائیوچیٹ،لوکیشن شیئرنگ،گاڑی کی تصدیق اورفوری پولیس رسپانس سمیت 12 فیچرزدستیاب ہوں گے،مسافرکیوآر پینک بٹن اسکین کرکے گاڑی،مالک اورڈرائیورکی تصدیق شدہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔ہنگامی صورتحال میں کیوآرپینک بٹن کے ذریعے15پرکال،ویڈیو کال یا لائیو چیٹ کے ذریعے سیف سٹی سے فوری رابطہ کیا جا سکے گا،ایمرجنسی کی صورت میں مسافرکی لائیولوکیشن اور گاڑی کا ڈیٹا فوری طورپرسیف سٹی کنٹرول روم کوموصول ہو جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بروقت رسپانس یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی اضافی مالی بوجھ کے بغیر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نیاِن ہاس کیوآرپینک بٹن سسٹم تیارکیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ کیو آرپینک بٹن پولیس اورشہریوں کیدرمیان فوری رابطے کا موثر ذریعہ ثابت ہوگا،پینک بٹن خواتین، بزرگ شہریوں، طلبہ اور روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں شہریوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس نے کہا کہ ٹیکنالوجی اوراسمارٹ پولیسنگ کے امتزاج سے پنجاب میں عوامی تحفظ کا ایک نیا معیار قائم کیا جا رہا ہے،سیف سٹی عوامی تحفظ کے لی یجدید سرویلنس، سمارٹ ٹیکنالوجی اور فوری رسپانس سسٹمز کا موثر استعمال کر رہی ہے،پنجاب بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیجیٹل سیفٹی نیٹ ورک میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری کو بروقت مدد اور فوری رسپانس فراہم کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…