جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

datetime 8  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) اداکارہ مومنہ اقبال اور پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی اور رکن صوبائی اسمبلی نے چنیوٹ میں درخواست دائر کردی ۔

ثاقب چدھڑ نے اداکارہ کی بہن رمشا اقبال کے خلاف امانت میں خیانت کی درخواست تھانہ بھوانہ میں جمع کروا دی ہے اور بڑا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ رمشا اقبال نے ثاقب چدھڑ سے 80لاکھ روپے بیرون ملک جانے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ بنوانے کی غرض سے بینک میں رکھوائے تھے لیکن رقم واپس نہیں کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ رقم دینے کے بینک کے ثبوت بھی درخواست کے ساتھ لف کر دیے گئے ہیں لہٰذا 80لاکھ روپے واپس نہ کر کے رمشا اقبال نے امانت میں خیانت کی ہے۔ثاقب چدھڑ نے درخواست کی ہے کہ پولیس قانون کے مطابق رمشا اقبال کے خلاف کارروائی کرے۔

ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ثاقب چدھڑ کی درخواست تھانہ بھوانہ میں موصول ہوئی ہے۔قبل ازیں اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے کہا تھا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف این سی سی آئی اے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ثاقب چدھڑ الزامات ثابت کریں اور کروڑوں روپے کا جو دعوی کیا ہے اس کے ثبوت سامنے لے آئیں۔رمشا اقبال نے الزام عائد کیا تھا کہ ثاقب چدھڑ نے دھمکیاں دیں کہ نکاح نہیں کرنے کی صورت میں قتل کروا دوں گا اور یہ دھمکی آمیز وائس نوٹ مجھے اور مومنہ اقبال کو بھیجے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…