جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

سفاک شوہر نے بہنوئی کیساتھ ملکر بیوی اور بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

datetime 8  جون‬‮  2026 |

ساہیوال (این این آئی)پنجاب کے ضلع ساہیوال کی شادمان کالونی میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو اس کے شوہر اور بہنوئی نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے زخمی ماں بیٹی کو علاج کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ عینی شاہدین نے کہا کہ آگ لگنے سے گھر کا فرنیچر اور برتن بھی جل گئے اس سے پہلے کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ شکایت کنندہ محمد بلال کی بہن اور وہاڑی سٹی کی رہائشی صوبیہ پروین نے تقریباً 15 سال قبل تحصیل ساہیوال کے چک 65/5ـL کے شعبان بھٹی سے شادی کی، جوڑے کے پانچ بچے ہیں۔پولیس نے کہا کہ مبینہ طور پر گھریلو تشدد ان کی پوری شادہ شدہ زندگی کے دوران جاری رہا، صوبیہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر اور بہنوئی کی طرف سے اکثر بدسلوکی اور شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔چند ماہ قبل اس نے مسلسل تشدد کے باعث اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے بچوں سمیت شادمان چوک کے قریب کرائے کے مکان میں رہنے لگی۔ وہ خاندان کی کفالت کے لیے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔

گزشتہ روز شعبان اور اس کے بھائی محمد عظیم نے مبینہ طور پر کرائے کے مکان میں گھس کر صوبیہ اور اس کی ایک بیٹی پر پٹرول چھڑک کر انہیں آگ لگا دی۔ ملزمان نے فرار ہونے سے قبل گھریلو سامان کو بھی مبینہ طور پر نذر آتش کیا۔پڑوسیوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس نے زخمیوں کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا، فرید ٹاؤن پولیس نے محمد بلال کی شکایت پر شعبان بھٹی اور محمد عظیم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 336، 324 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا، رپورٹ درج ہونے تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…