جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

datetime 6  جون‬‮  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)فیصل آباد شہر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام،خصوصا کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من تک پہنچ چکی ہے جبکہ سرکاری طور پر گندم کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر ہے۔ گندم کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات آٹے کی قیمتوں پر بھی نمایاں طور پر پڑ رہے ہیں،چکیوں پر آٹا 160 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ فلور ملوں کا 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1100 روپے اور 20 کلوگرام کا تھیلا 2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے بتایا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔

کم آمدنی والے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔دوسری جانب آٹا ڈیلرز کا موقف ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر پیداواری اخراجات بڑھنے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ عوامی حلقے اب حکومت کی جانب سے ممکنہ ریلیف اقدامات کے منتظر ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…