اسلام آباد(نیوزڈیسک) 16 سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر 8 سے 10 لڑکوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی ۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بولان محلے میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لڑکی کا میڈیکل کرایا جائے گا۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایا،
جہاں پر گن پوائنٹ پر 8 سے 10 لڑکوں نے مجھ سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ ملزمان کی بلیک میلنگ اور بدنامی کے ڈر سے خاموش رہی۔



















































