جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو غیر اخلاقی ویڈیو بھیجی، ابتدائی تفتیش میں انکشاف

datetime 5  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال کی شکایت پر درج مقدمے کی ابتدائی تحقیقات میں بعض اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر الزام ہے کہ انہوں نے اداکارہ اور ان کی بہن کو نامناسب نوعیت کا مواد ارسال کیا۔تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنا موبائل فون حکام کے حوالے کرنے سے قبل اس میں موجود تمام ڈیٹا حذف کر دیا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مومنہ اقبال اور ان کی بہن رمشا اقبال کو بھیجے گئے مبینہ غیر اخلاقی مواد کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرا پر بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفتیشی ادارے کے مطابق انہوں نے ابھی تک اپنا موبائل فون فرانزک جانچ کے لیے جمع نہیں کرایا۔مزید تحقیقات میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ مبینہ طور پر استعمال ہونے والی سم کا آئی ایم ای آئی نمبر ثاقب چدھڑ کے زیر استعمال موبائل فون سے مطابقت رکھتا ہے، جس کی مزید تکنیکی جانچ جاری ہے۔

دوسری جانب مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے ثاقب چدھڑ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مالی لین دین یا تحائف دینے کے دعوے درست ہیں تو ان کے ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں۔ ان کے مطابق خاندان ان الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر چکا ہے۔رمشا اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کو طویل عرصے سے ہراساں کیا جا رہا تھا اور جب انہوں نے اس معاملے پر آواز اٹھائی تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شادی سے انکار کی صورت میں مومنہ اقبال کی مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔واضح رہے کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور حتمی حقائق عدالت اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں کی مکمل کارروائی کے بعد سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…