پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والی خاتون کےہلاکت کی فوٹیج سامنے آ گئی

datetime 4  جون‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)منگھوپیر کے علاقے مغل کانٹا کے قریب فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات 2 جون کی دوپہر پیش آئی تھی۔فوٹیج میں 30 سالہ خدیجہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران گھات لگائے ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار خاتون کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور واردات انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں خاتون کا شوہر خوش قسمتی سے محفوظ رہا، جبکہ خدیجہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ اورنگی ٹان کی فرید کالونی کی رہائشی اور 2 بچوں کی ماں تھی۔

تحقیقات کے مطابق مقتولہ اپنے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر شوہر کے ہمراہ ایم پی آر کالونی میں واقع اپنے میکے جا رہی تھی کہ راستے میں حملے کا نشانہ بن گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی واردات میں 30 بور پستول استعمال کیا گیا ۔ واقعے کے مختلف پہلوں پر تحقیقات جاری ہیں۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…