اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

موٹروے زیادتی کیس: مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 4  جون‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج کرتے ہوئے

مجرموں کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزائے موت کو چیلنج کیا تھا۔مجرموں کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ٹرائل کورٹ نے نہ تو حقائق کا درست جائزہ لیا اور نہ ہی ان کا مؤقف ٹھیک سے سنا۔پراسیکیوٹر راحیلہ شاہد نے کہا کہ دونوں مجرموں کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، مجرموں کو میرٹ پر سزائے موت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرموں کو 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا تھا،

دونوں مجرموں نے فیصلے کو 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھاجسے سناتے ہوئے عدالت نے دونوں مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی موت کی سزا برقرار رکھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…