پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمہ شیرین منشیات کیسے فروخت کرتی تھی؟ ویڈیو سامنے آگئی

datetime 3  جون‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)ضلع ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے

انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمہ کو اس کے 2 بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا، گرفتارملزمہ ماضی میں سہراب گوٹھ میں منشیات کا سب سے بڑا اڈا چلاتی تھی۔تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئیانتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمہ شیرین عرف شرینہ کو اسکے 2 بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذہیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمہ شیریں ہیروئن چرس اوردیگر منشیات کا مکروہ دھندہ کرتی ہے، گرفتار ملزمہ منشیات کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہے گرفتار ملزمہ چند سال پہلے گرفتار ہوکر جیل چلی گئی تھی اور2 سال پہلے ہی واپس آئی تھی۔گرفتار ملزمہ ماضی میں سہراب گوٹھ کا سب سے بڑا منشیات کا اڈہ چلاتی تھی اور گرفتار ملزمہ پولیس کے پے درپے چھاپوں کے بعد گلستان جوہر منتقل ہوگئی تھی شیریں عرف شیرینہ کے خلاف سہراب گوٹھ ، سائٹ سپرہائیوے، نیو کراچی ،گلشن معماراور ایکسائز ملیرکراچی میں35 کے قریب مقدمات درج ہیں۔ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سے ہینڈگرنیڈ بھی برآمد ہوا تھا، ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ہیروئن سپلائی کرتی تھی نشے کے عادی افراد فلیٹ کے سامنے ہی بیٹھ کر نشہ استعمال کرتے تھی، گرفتار ملزمہ کے شوہر اور بیٹوں پر بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔شیریں کا شوہر اور بیٹے متعدد مرتبہ گرفتار بھی ہوچکے ہیں،

گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔ ادھر بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے خلاف چھاپہ مار کاروائی کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش یاسین عرف شوٹرمزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ساوتھ مہزور علی کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد کامیابی سے ملزم کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 55 گرام آئس برآمد کرلی، ملزم کلفٹن اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث رہا ہے۔ملزم اس سے قبل پولیس کارروائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا ملزم بوٹ بیسن میں درج مقدمات میں مفرور تھا اورپولیس کو مطلوب تھاگرفتار ملزم کے خلاف تازہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے ملزم کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…