بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

گھر کے اندر نہاتی لڑکی کی گلی سے ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

datetime 2  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گھر کے اندر نہاتے وقت ویڈیو بنانے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور مختلف شواہد جمع کیے گئے۔ شکایت کنندہ خاتون نے بیان دیا کہ 29 مئی 2026 کو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھیں جب انہیں گھر کے اندر سے غیر معمولی آوازیں سنائی دیں۔خاتون کے مطابق ایک مشتبہ شخص گلی میں کھڑا ہو کر باتھ روم کے روشندان کے قریب سے اندر کی ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ صورتحال کا علم ہونے پر انہوں نے شور مچایا جس کے نتیجے میں اہل خانہ اور محلے کے افراد متوجہ ہوئے، تاہم ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے فوری طور پر ملزم کی تلاش شروع کی، لیکن ابتدائی کارروائی کے دوران وہ اپنے گھر سے بھی غائب پایا گیا۔ بعد ازاں تکنیکی شواہد اور خفیہ معلومات کی مدد سے ساؤتھ زون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صابر ولد قادر کے نام سے ہوئی ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کیس کے تمام پہلوؤں کی چھان بین جاری ہے۔پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…