پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

نشہ پلا کر نوجوان سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا 4 رکنی گینگ کا سربراہ گرفتار نہ ہوسکا

datetime 1  جون‬‮  2026 |

بہاولنگر(این این آئی)تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے۔

4 اوباش افراد نے 18 سالہ نوجوان محمد طلحہ ولد ذوالفقار علی کو نشہ آور چیز پلا کر زبردستی زیادتی خفیہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے اور رقم وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندان کی فریاد پر پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود مرکزی ملزم گرفت سے باہر ہے۔متاثرہ نوجوان کے چچا محمد امتیاز ولد محمد صدیق قوم باشی قریشی سکنہ حسین آباد بلاک نے ایس ایچ اومحمد امتیاز کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ تقریبا ایک ماہ قبل ملزمان حمزہ ولد شبیر سکنہ مسلم کالونی، حمزہ ولد ولی محمد سکنہ حسین آباد سلمان بٹ ولد خالد سکنہ حسین آباد اور کمیل ولد معروف سکنہ اسلام پورہ نے طلحہ کو تعلق داری کا واسطہ دے کر گھر بلایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔وہاں پر ملزمان نے طلحہ کو نشہ آور چیز پلائی۔ نشے کی حالت میں حمزہ ولد شبیر نے خلاف فطرت فعل کیا جبکہ سلمان بٹ ویڈیو بناتا رہا۔ بعد ازاں ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے رقم بھی وصول کی جاتی رہی۔ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔ خوف کے باعث نوجوان چپ رہا۔درخواست گزار کے مطابق 21.04.26 کو گواہان محمد اختر اور محمد ذوالفقار کی موجودگی میں طلحہ نے گھر والوں کو اصل واقعہ بتایا۔ ملزمان نے منت سماجت کر کے معاملہ دبانے کی کوش کی لیکن انصاف نہ ملنے پر متاثرہ فریق تھانہ پہنچا۔ سٹی بی ڈویژن نے درخواست موصول ہونے پر بظاہر جرم 376/292 ت پ پایا اور مقدمہ درج کر کے ابتدائی رپورٹ افسران بالا کو ارسال کر دی۔

تفتیش جاری ہے۔ تاہم ورثا کا الزام ہے کہ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود مرکزی ملزم حمزہ ولد ولی محمد ضمانت خارج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم سے ساز باز کر کے کارروائی سے گریزاں ہے۔متاثرہ خاندان نے ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کھوکھر سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور شفاف تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی کہا ہے کہ ایسے سنگین کیس میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔تھانہ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تاحال ملزمان پر لگائے گئے الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہوئے۔ حتمی قانونی ذمہ داری مکمل تفتیش اور عدالتی فیصلے کے بعد ہی طے ہو گی۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…