پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

پاکستانی طالبعلم نے امریکہ میں سائنس کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز اعزاز حاصل کرلیا

datetime 1  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی طالبعلم اور محقق سید محمد ابوبکر نے امریکہ کی معروف جارج میسن یونیورسٹی سے سائنس کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی صحافت کے موضوع پر تحقیق کرنے والے سید محمد ابوبکر کو ”جو وِٹے اسپیشل ریکگنیشن اِن سائنس کمیونیکیشن لیڈرشپ”ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا میں واقع جارج میسن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران یہ ایوارڈ سید محمد ابوبکر کو سائنس کمیونیکیشن کے میدان میں نمایاں تحقیقی خدمات اور پی ایچ ڈی پروگرام میں شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرس کلارک کے مطابق سید محمد ابوبکر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ابلاغ اور ماحولیاتی صحافت کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اس وقت پاکستانی صحافیوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کی رپورٹنگ میں درپیش چیلنجز پر تحقیق کر رہے ہیں۔

اعزاز حاصل کرنے پر سید محمد ابوبکر نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور ہندوکش ہمالیہ کا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے، اس لیے عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق میڈیا موسمیاتی خطرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور متاثرہ آبادیوں کو بروقت خبردار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ابوبکر 2024 سے جارج میسن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر اور گریجویٹ ٹیچنگ اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ماضی میں متعدد بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کر چکے ہیں اور ان کی تحریریں مختلف قومی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہو چکی ہیں۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…