دادو (این این آئی)دادو میں نیو سبزی منڈی میں 12 سال کی بچی کی شادی رکوا دی گئی۔
ایس ایس پی کے مطابق 12 سال کی بچی کی شادی 22 سال کے لڑکے سے کروائی جا رہی تھی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ بچی کو تحویل میں لے کر دلہا اور اس کے والد اور دلہن کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



















































