جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

تیز رفتار لینڈ کروزر نے 8 افراد کو کچل دیا، 4 جاں بحق

datetime 31  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور کراچی میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت میں پیش آنے والا ایک ہولناک حادثہ مبینہ طور پر دو تیز رفتار گاڑیوں کی ریس کے دوران پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں اٹھال چوک کے قریب ایک بے قابو لینڈ کروزر سڑک کنارے موجود متعدد موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لینڈ کروزر ایک دوسری گاڑی کے ساتھ تیز رفتاری سے مقابلہ کر رہی تھی، جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔

حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد متاثر ہوئے، جن میں چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فضل اور عامر نامی افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔

واقعے کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے حادثے میں ملوث ایک گاڑی اپنی تحویل میں لے کر تھانہ بھارہ کہو منتقل کر دی ہے اور رجسٹریشن ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی میں خیابان بدر روڈ کے قریب دو تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

شہر قائد میں ایک اور حادثہ گارڈن لیاری ایکسپریس وے کے نزدیک پیش آیا، جہاں ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…