پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

لاہور،ڈیفنس بی میں گھر سے 65لاکھ مالیت کے زیورات کی چوری کا معمہ حل

datetime 31  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں 65لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہونے کے کیس کا معمہ حل کر لیا گیا،

پولیس نے گھریلو ملازمہ اور اس کے منگیتر کو گرفتار کر کے مسروقہ زیورات برآمد کر لیے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی مصباح حفیظ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں گھریلو ملازمہ اور اس کا منگیتر شامل ہیں جن کے قبضے سے 65لاکھ روپے مالیت کے 14تولے سونے کے زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کے مطابق خاتون ملزمہ مدعی کے گھر میں ملازمت کرتی تھی اور اس نے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر چوری کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمہ نے واردات سے قبل گھر میں نصب کیمرے بند کیے اور زیورات چوری کرنے کے بعد انہیں دیپال پور سے آئے اپنے ساتھی کے حوالے کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمہ نے دوبارہ کیمرے آن کر دیے تاکہ شک نہ گزرے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…