جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

طوفانی بارشیں،مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برساتی پانی کی فوری نکاسی کے لئے واسا آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے برساتی نالوں اور ڈرین کی مسلسل مانیٹرنگ اور محکمہ آبپاشی کی ٹیموں کو مکمل الرٹ رہنے کا حکم دیا علاوہ ازیں انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر ڈھکن یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔مریم نواز نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اربن ایریا زمیں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہروں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے، انہوں نے بارشوں کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بارشوں کے دوران کنسٹرکشن سائٹ پرناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات بہتر بنانے، خستہ حال اور تعمیراتی طور پر حساس عمارتوں کی خصوصی نگرانی اور ٹریفک مینجمنٹ کے لئے عوامی رہنمائی اور رابطہ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کو چھت گرنے کے خطرات سے متعلق الرٹس جاری کیے جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اہم شاہراہوں اور مرکزی روڈز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں، سیف سٹی اتھارٹی اور سی ٹی او ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں جبکہ صوبہ بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک اور مستعد رہیں۔انہوں نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام فیلڈ ٹیموں کا مکمل تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…