ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پنجاب کے ضلع سمبڑیال میں سوشل میڈیا پر معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کی اچانک طبیعت خراب ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے،

جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق حکیم بابر عیدالاضحیٰ کے دنوں میں تھانہ بیگووالہ کی حدود میں واقع موضع کوٹلی کھوکھراں آئے ہوئے تھے۔ الزام ہے کہ وہاں موجود دو افراد نے انہیں شربت پیش کیا، جسے پینے کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔طبیعت بگڑنے پر حکیم بابر کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمبڑیال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔حکیم بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت اور شہرت بعض افراد کے لیے باعثِ حسد بنی، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی معائنے کے دوران زہر کی واضح علامات سامنے نہیں آئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔میڈیکل حکام نے بتایا کہ واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے ضروری نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید صورتحال واضح ہو سکے گی۔پولیس کے مطابق حکیم بابر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ دعوت پر سمبڑیال آئے تھے۔ واقعے میں نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…