پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

خواتین پنک اسکوٹی شوہر یا بھائی کو چلانے نہ دیں، حکومت نے خبردار کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی پنک اسکوٹیز صرف خواتین کے استعمال کے لیے مخصوص ہوں گی، اور اگر کوئی مرد انہیں چلاتے ہوئے پایا گیا تو اسکوٹی ضبط کر لی جائے گی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے خواتین کو ہدایت کی کہ وہ یہ اسکوٹیز اپنے شوہر، بھائی یا کسی بھی مرد رشتہ دار کو استعمال کے لیے نہ دیں، بصورت دیگر حکومت کارروائی کرے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایک مرتبہ اسکوٹی سرکاری تحویل میں چلی گئی تو اسے واپس نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ان پنک اسکوٹیز کو سات برس تک فروخت بھی نہیں کر سکیں گی۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے 23 مئی کو حیدرآباد میں خواتین میں مفت پنک اسکوٹیز تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا تھا کہ حال ہی میں شاہراہِ بھٹو کو ٹریفک کے لیے کھولنے کی خوشخبری دی گئی تھی اور اب خواتین کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے پنک اسکوٹی اسکیم کا دائرہ حیدرآباد تک بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس منصوبے کو خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنک ای وی اسکوٹی اسکیم نے معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔ ان کے مطابق ایک سال کے دوران ایک ہزار اسکوٹیز نے لوگوں کی سوچ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اسی لیے اب مزید شہروں میں بھی یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…