پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

شوہر کو ہتھوڑے کے وار سےہلاک کرنے والی خاتون بیٹے سمیت گرفتار

datetime 23  مئی‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں اسٹیل ٹاون پولیس نے گلشن حدید فیز 2 میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے کے ساتھ مل کر

شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کرنے والی ملزمہ بیوی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق چند روز قبل گلشن حدید فیز ٹو میں گھر کے اندر انوار خان نامی شخص کا قتل ہوا تھا جس میں اس کی بیوی اور بیٹے کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے سخت جدوجہد کے بعد قتل کی واردات میں ملوث مقتول انوار خان کی اہلیہ کبری اور بیٹے صلاح الدین کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا جبکہ مقتول کی ملزمہ بیوی اور بیٹے نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔اسٹیل ٹاون پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…