ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس کی صورتحال پر عالمی ہنگامی نگرانی، پاکستان میں الرٹ جاری

datetime 23  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)عالمی ادار صحت نے کانگو اور یوگنڈا میں حالیہ ایبولا وباء کی صورتحال کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق حالیہ ایبولا وائرس کی وباء کا موجودہ پھیلا صرف افریقی ممالک کانگو اور یوگنڈا تک محدود ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق افریقہ سے باہر کسی اور ملک میں ایبولا وائرس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افریقی ممالک سے محدود سفری روابط کے باعث پاکستان میں خطرہ انتہائی کم ہے، پاکستان یا ہمسائیہ ممالک میں بھی کبھی ایبولا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم عالمی ادار صحت نے احتیاطی نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔وزیر صحت مصطفی کمال نے وائرس کے حالیہ پھیلاؤ کے پیش نظر ملک میں پیشگی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو وباؤں سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، وزارت صحت اور این آئی ایچ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ وزیرصحت کی ہدایت کے مطابق ایبولا سے بچا ؤکیلئے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر نگرانی مزید موثر بنا دی گئی۔ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ انٹر نیشنل ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں، وزارتِ صحت نے تمام صوبوں اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں، وزارت صحت اور اس کے ماتحت ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ ہیں جبکہ این آئی ایچ پاکستان ایبولا تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت کو تمام تر ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کاری کر دی ہے، افریقی ممالک سفر کرنے والے شہری روانگی سے قبل اس ملک کی متعلقہ سفری و طبی ہدایات ضرور دیکھیں علاوہ ازیں پاکستان کے صحت حکام عالمی ادار صحت کے تعاون سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…