اسلام آباد(این این آئی) وزارت مذہبی امور پاکستان نے عازمین حج کیلئے رہنمائی اور امدادی نمبرز جاری کر دئیے ہیں۔
عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ حج کے دوران پولیس، ایمبولینس اور سیکیورٹی سمیت اہم سروسز تک رسائی کیلیے مذکورہ نمبرز پر رابطہ کریں، اس کے علاوہ دینی آگاہی اور فتوں کیلئے 16زبانوں میں خصوصی ہیلپ لائن بھی دستیاب ہے۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کی سہولت اور حفاظت کے لیے اہم ہیلپ لائن نمبرز جاری کرتے ہوئے حاجیوں کو ہدایت کی ہے کہ دوران حج کسی بھی رہنمائی، مدد یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ نمبرز پر رابطہ کریں۔وزارت کی جانب سے جاری آگاہی مہم کے تحت حاجیوں کے لیے لیے اہم ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت عازمین حج اپنے پاس یہ نمبرز محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی مشکل یا ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد حاصل کی جاسکے۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 1966نمبر حاجی کیئر سینٹر کے لیے مختص ہے جہاں حج سے متعلق معلومات، رہنمائی اور سوالات کے جواب فراہم کیے جائیں گے۔
ہنگامی صورتحال میں 911ایمرجنسی اور سیکیورٹی سروسز، 999پولیس، 997ایمبولینس، 998سول ڈیفنس، 996روڈ سیکیورٹی جبکہ 937صحت سے متعلق معلومات کے لیے دستیاب ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق دینی آگاہی اور فتووں کے لیے بھی خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت 8002451000نمبر پر 16مختلف زبانوں میں علما کے ذریعے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دورانِ عبادات اطمینان اور سکون کے ساتھ مناسک ادا کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری طور پر ان ہیلپ لائن نمبرز سے رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج کے دوران ہر قدم پر عازمین کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔



















































