جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

عید پر ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی

datetime 22  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی گئی

جس کے سبب درجہ حرارت میں 5سے 7ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25مئی کو ہائی پریشر بننے کا امکان ہے جو 26 مئی تک مزید طاقتور ہو سکتا ہے، سسٹم سے 25سے 31مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویو ہو سکتی ہے۔پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، فیصل آباد، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کیساتھ 42سے 45ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں اضافے کے ساتھ درجہ حرارت 38سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔سکھر، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجو دڑو، داود، شہید بینظیر آباد، تھر پارکر، بدین، سجاول، ٹھٹہ، حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، میر پور خاص، جامشورو، پنجگور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، لکی مروت، وزیرستان، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سرگودھا، جوہر آباد، خوشاب، میانوالی، نور پور تقل، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے۔کراچی میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 38ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ گرمی کی لہر کے دوران رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…