جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

انمول پنکی کیس سے متعلق گردش کرنے والی فہرست جعلی یا اصلی؟ پولیس کا بیان

datetime 21  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)سندھ پولیس نے ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کیس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ فہرست کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے

عوام سے غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انمول پنکی کیس کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک فہرست گردش کر رہی ہے جسے بعض عناصر حقائق کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم یہ تمام معلومات من گھڑت اور حقیقت کے منافی ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق جھوٹی خبریں اور جعلی فہرستیں پھیلا کر نہ صرف عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے بلکہ جاری تفتیشی عمل کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کیس کی تحقیقات قانون کے مطابق جاری ہیں اور کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا افواہ کو مستند نہ سمجھا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سندھ پولیس جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر کردار کشی اور غلط معلومات پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ترجمان سندھ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں تاکہ افواہوں اور غلط خبروں کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…