منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ، سفاک شوہر ہی قاتل نکلا

datetime 21  مئی‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)کاہنہ کے علاقے میں نوجوان لڑکی مہروش بی بی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، سفاک شوہر ہی قاتل نکلا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لڑکی کے قتل کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نواز کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد رات کی تاریکی میں لاش کو موٹرسائیکل پر رکھ کر روہی نالہ میں پھینک دیا۔ بعد ازاں ملزم نے بیوی کے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور متعلقہ تھانے میں اپنی بیوی کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروا دیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو قتل کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جبکہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی جانب سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…