جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

اسٹیل مل سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا، نشاندہی پر سنار بھی گرفتار

datetime 18  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل مل سے چوری شدہ قیمتی دھاتیں نکال کر فروخت کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا کارروائی کے دوران ایک سنار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ضلع ملیر پولیس کے مطابق ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں گرفتار ملزمان کی شناخت زر ولی، لقمان شیر اور سودیس کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام نے کہا کہ ملزم سودیس پیشے کے اعتبار سے سنار ہے جو چوری شدہ سامان خرید کر اس میں سے چاندی الگ کرتا اور بعد ازاں شہریوں کو فروخت کرتا تھا جبکہ دیگر ملزمان اسٹیل مل سے سامان چوری کرنے میں ملوث تھے۔پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2800 گرام چاندی، کاپر وائر، تانبے کے مختلف پیسز، الیکٹرک سرکٹس، وائٹ کاپر، براس، ویلڈنگ ہولڈر اور چوری میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد کرلیے۔تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں شامل زر ولی اور لقمان شیر اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں اور ان کا کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…