جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارتِ مذہبی امور نے ذوالحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یہ اجلاس 29 ذوالقعدہ بمطابق 17 مئی بروز اتوار محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہوگا، جبکہ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے۔ اجلاس کی سربراہی چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔دوسری جانب پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ادارے کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جا رہی ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق متوقع ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، بشرطیکہ موسم صاف ہو اور مطلع بہتر ہو۔فلکیاتی اندازوں کے مطابق یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر کو ہونے کی توقع ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاہم سپارکو نے واضح کیا ہے کہ نئے اسلامی مہینے کے آغاز اور چاند نظر آنے کے بارے میں حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ہی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور مشاہدات کی بنیاد پر فیصلہ جاری کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…