جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ستھرا پنجاب منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن

datetime 15  مئی‬‮  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)ستھرا پنجاب منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن، محکمہ اینٹی کرپشن نے 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ستھرا پنجاب منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن بھی متحرک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ کرپشن اسکینڈل کی وجہ سے قومی خزانے کو 15کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈیجیٹل ریکارڈ میں ردوبدل اور فراڈکی تحقیقات شروع کر کے نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایف ڈبلیوایم سی کے 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق 2317 کوڑے کنٹینرز ظاہر کییگئے مگر فیلڈ میں صرف 1717 موجود نکلے، گھوسٹ سینٹری ورکرز کی جعلی حاضریوں سے سرکاری خزانیکو نقصان پہنچایا گیا۔دستاویزات کے مطابق مہنگے منی ڈمپرز کی جگہ سستے لوڈر رکشے استعمال کیے گئے، صفائی آپریشن کے دوران کے پی آئی ڈیٹا میں مبینہ ہیر پھیرکی گئی، مشینری، اسٹاف اور آپریشنل سرگرمیوں کی تعداد بڑھاچڑھاکر ظاہر کی جاتی رہی۔ دستاویزات میں بتایاگیاکہ ڈیجیٹل پورٹل میں تبدیلی کرکے اضافی ادائیگیاں وصول کی گئیں، شہری اور دیہی علاقوں کے صفائی کنٹریکٹ میں سنگین بیضابطگیاں ہوئیں۔

یہاں واضح رہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے ایک حالیہ بیان میں ستھرا پنجاب منصوبے کے کامیاب نہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ میں جاپان اور سنگاپور گئی ان کا سسٹم 24/7 کام کرتا ہے، مجھے اپنے سسٹم پر شرم آتی ہے، 2 سالوں میں ستھرا پنجاب کی وہ کارکردگی نہیں ہوئی جو ہونی چاہیے تھی، ستھرا پنجاب کوئی ڈیسک جاب نہیں، جو حاضری لگا کر غائب ہوگا اس کی تنخواہ میں کٹوتی ہوگی۔حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب کی 40 ہزار گاڑیاں اور 1 لاکھ 76 ہزار ورکرزکی اے آئی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ستھرا پنجاب ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور اس کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے۔میں ستھرا پنجاب منصوبے کو کبھی بھی کرپشن یا سیاسی مداخلت کا شکار نہیں ہونے دوں گی۔ واضح کر دینا چاہتی ہوں ستھرا پنجاب منصوبے میں کرپشن یا سیاسی سفارش کی کوئی گنجائش نہیں۔ ستھرا پنجاب میں کوئی غیر دستاویزی کام برداشت نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…