جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

انمول پنکی کو لاہور سے پکڑنے کا انکشاف، کراچی سے گرفتار کرنے پر سوالات اٹھنے لگے

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)کوکین ڈیلر انمول پنکی کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق انمول پنکی کو نواب ٹائون لاہور سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا، کراچی پولیس کے گارڈن میں چھاپے پر سوالات اٹھ گئے۔منشیات اسمگلر انمول پنکی کی گرفتاری کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، پنکی لاہور میں بیٹھ کر کراچی سمیت پورے ملک میں نیٹ ورک چلاتی رہی، پولیس کو کانوں کان خبر نہ ہوئی لیکن منشیات پر کام کرنے والا حساس ادارہ اس تک پہنچ گیا، پنکی کو واٹس ایپ آن ہونے کی وجہ سے لاہور سے ٹریس کیا گیا۔حساس ادارے نے انمول پنکی کو لاہور سے گرفتار کرکے کراچی پولیس کے حوالے کیا، انمول پنکی منشیات کے مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب تھی، کراچی پولیس کے گارڈن میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر انمول پنکی کو گرفتار کرنے کے بیان پر سوالات اٹھنے لگے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران اطمینان سے دروازے پر پہنچے اتنے ہی اطمینان سے انمول نے دروازہ کھولا، مرد اہلکار خواتین اہلکاروں کے ساتھ فلیٹ میں داخل ہوئے، انمول پنکی کی تلاشی لی گئی، اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی اور ملزمہ کی گرفتاری ڈال دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…