جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پی آئی اے ملازمین کا مبینہ طور پر شراب سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کے مبینہ طور پر شراب سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،

کسٹمز نے 80سے زائد شراب کی بوتلیں قبضہ میں لے لیں، کسٹمز حکام کی درخواست پر اے ایس ایف نے متعلقہ ملازمین کے انٹری پاس بھی ضبط کر لئے ۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا عملہ ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 288پر سفر کرنے والے مسافر کو خصوصی پروٹوکول فراہم کر رہا تھا۔اس مسافر کو پروٹوکول کی آڑ میں نکلوانے کی کوشش کی مگر کسٹم آفیسر نے سامان کلیئر نہیں کیا اور بوتلیں ضبط کر لیں جس پر مسافر موقع سے فرار ہوگیا، صفدر گوندل اور ساتھی بھی ایئرپورٹ سے نکل گئے۔کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 80سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز کی کارروائی کے دوران پی آئی اے کے متعلقہ ملازمین موقع سے فرار ہو گئے، کسٹمز حکام کی درخواست پر اے ایس ایف نے متعلقہ ملازمین کے انٹری پاس بھی ضبط کر لئے ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے اور معاملے کی انکوائری جاری ہے،

ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکام نے مبینہ طور پر ملوث افسران اور عملے کی معطلی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ گریڈ 5کے ملازم صفدر گوندل سمیت دیگر اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…