جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

انمول عرف پنکی کے بعد نرگس عرف ملکہ گرفتار، لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پولیس نے انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے

مبینہ منشیات فروش خاتون نرگس عرف ملکہ کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق قائد آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں سے نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی اور منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک سے وابستہ تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 35 کلو 265 گرام چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ نقد رقم بھی تحویل میں لی گئی۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ کارروائی خداداد قبرستان سواتی محلے میں کی گئی۔

ان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کراچی کے مختلف علاقوں اور پوش مقامات پر سپلائی کی جانی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نرگس عرف ملکہ کے ساتھ اس نیٹ ورک میں دیگر افراد بھی شامل ہیں، جو شہر بھر میں منشیات کی ترسیل اور فروخت میں ملوث ہیں۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…