منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب متوقع ہے؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہاہے کہ اگر موسم صاف رہا تو

پاکستان میں ذی الحجہ1447ہجری کا چاند اتوار17مئی 2026کی شام دیکھا جا سکے گا جس کے بعد یکم ذی الحجہ پیر 18مئی کو ہو گی جبکہ عیدالاضحی بدھ 27مئی 2026 کو منائے جانے کا امکان ہے۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 16اور 17مئی کی درمیانی رات پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ 17مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں18گھنٹے سے کچھ زیادہ ہو گی، جو رویتِ ہلال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقفہ کراچی میں تقریباً 55منٹ جبکہ پشاور میں 63منٹ ہو گا، اس لیے ملک کے جن علاقوں میں مطلع صاف ہوا وہاں ننگی آنکھ سے چاند دیکھے جانے کا امکان موجود ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق اگر 17مئی کی شام ملک بھر میں بادل ہوئے اور چاند نظر نہ آ سکا تو ذی القعدہ کے 30دن مکمل کیے جائیں گے اور پھر یکم ذی الحجہ منگل 19مئی کو ہو گی۔کونسل نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحی ایک ہی روز یعنی 27مئی کو منائی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…