منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

لاہور،راولپنڈی،ملتان (این این آئی)پی ڈی ایم اے نے 12 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ 12 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، لاہور،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے،سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہائوالدین میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے،صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔عوام کو ہدایت دی گئی کہ آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پررہیں،آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں،کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں،سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم شام کے اوقات میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے جنوبی اضلاع میں شدیدگرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگا،دوسری جانب مری،گلیات،خطہ پوٹھوہار،سرگودھا، چکوال، اٹک،لیہ اوربھکر میں بارش متوقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی شدید گرمی برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…