جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

کراچی یا لاہور، کھانا کہاں کا اچھا ہے؟ وسیم اکرم نے فیصلہ سنادیا

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی اور لاہور کے کھانے پر جاری بحث پر اپنا فیصلہ سنادیا۔

ایکس پر جاری ویڈیو میں وسیم اکرم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کہ کراچی اور لاہور کے کھانے کو لے کر بڑی بحث چل رہی ہے، تلواریں، گنڈاسے نکل آئے ہیں، لوگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں لاہوری ہوں، لاہور میں پیدا ہوا، 42 سال لاہور میں رہا اور گزشتہ 14 سال سے کراچی میں رہ رہا ہوں۔وسیم اکرم نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب دوست ہیں، انہوں نے بھی کہا تھا کہ کراچی کا کھانا بس ٹھیک ہے، تو میں آج یہ بحث ختم کردیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی پی ایس ایل کے فائنل کے لیے لاہور میں تھا تو میں اپنی پرانی جگہوں پر چکڑ چھولے کھانے گیا، ہوٹل سے چانپیں منگوائیں اور اس میں صرف مرچیں کھائی ہیں۔وسیم اکرم نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مخصوص جگہیں ضرور ہیں اچھے کھانوں کی لیکن کراچی میں مختلف قومیں رہتی ہیں تو آپ کو ہر جگہ مختلف طرح کے کھانے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے کھانوں میں اب مرچوں کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ لاہوری تو اتنی مرچیں کھاتے ہی نہیں ہیں۔آخر میں وسیم اکرم نے بحث کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کھانوں کی ورائٹی زیادہ ہے جبکہ لاہور میں کھانا اچھا ہے لیکن ورائٹی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…