جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

خواتین کے لیے 1000 مزید پنک ای وی اسکوٹیز اور نئی بس سروسز کا فیصلہ

datetime 8  مئی‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے خواتین کی سفری سہولت اور ماس ٹرانزٹ نظام کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کے لیے مزید 1000 پنک ای وی اسکوٹیز خریدی جائیں گی جبکہ انٹر سٹی پیپلز بس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر لاڑکانہ، دادو، سہون، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت مختلف اضلاع میں نئی بس سروس شروع کی جائے گی۔کراچی کے لیے نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور نئے روٹس آئندہ ہفتے شروع کیے جائیں گے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کو بااختیار بنانے اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پنک اسکوٹیز کی رجسٹریشن کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور ماس ٹرانزٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ای وی بسوں اور ہائبرڈ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…