منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرمپ اور ایران ڈیل کے اشارے، عالمی مارکیٹ میں تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے،

جبکہ سرمایہ کاروں میں بھی مثبت رجحان پیدا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریبا 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں ایران کی جانب سے کئی اہم نکات پر باضابطہ ردعمل متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ مجوزہ معاہدے میں ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی محدود کرنے پر آمادگی جبکہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد بعض پابندیاں نرم کرنے اور منجمد ایرانی فنڈز جاری کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک صفحے پر مشتمل مفاہمتی یادداشت میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جس سے عالمی تیل سپلائی معمول پر آنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بھی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم آج امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں نے عالمی توانائی مارکیٹ پر مزید مثبت اثرات ڈالے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان معاہدہ طے پا جاتا ہے تو نہ صرف عالمی تیل مارکیٹ میں استحکام آئے گا بلکہ خطے میں کشیدگی کم ہونے سے عالمی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…