جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں ہوائی جہازوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان میں ہوائی جہازوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

پی ٹی اے نے ان فلائٹ ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ سروسز کا لائسنس تیار کر لیا ہے جس کا مسودہ مشاورت کے لئے جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیک ہولڈر 31 مئی تک پی ٹی اے کو اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کر سکتے ہیں ، لائسنس کے تحت پرواز میں ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہوگی ، لائسنس ہولڈرز ہوائی جہاز میں انٹرنیٹ اور موبائل ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کر سکیں گے ۔ہوائی جہاز میں موبائل سروس 3000 میٹر بلندی پر مشروط ہے، لائسنس کی مدت 10 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ تجدید کی سہولت حاصل ہوگی ، سروس شروع کرنے سے پہلے پی ٹی اے سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا۔ لائسنس ہولڈر کو 12 ماہ میں سروسز کا آغاز کرنا ہو گا۔لائسنس ہولڈرز کے لئے پاکستان میں ڈیٹا اسٹوریج اور پراسیسنگ لازمی قرار دی گئی ہے ، سیٹلائٹ آپریٹر کی پی ایس اے آربی میں رجسٹریشن بھی لازمی ہو گی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی بینڈوڈتھ مقامی ایل ڈی آئی لائسنس یافتہ سے حاصل کرنا لازم ہوگا۔

صارفین کے ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی یقینی بنانے کی شرط بھی شامل کی گئی ہے ۔ بغیر منظوری ٹیلی کام آلات کے استعمال پر پابندی ہوگی ، خدمات کا معیار بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔اسپیکٹرم فیس فی الحال لاگو نہیں، مستقبل میں نظرثانی ممکن ہو گی ، لائسنس کسی کو منتقل کرنے کے لیے پی ٹی اے کی پیشگی اجازت ضروری ہو گی، قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس معطل یا ختم کیا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…