اسلام آباد/راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بشریٰ بی بی کو طبی معائنے کے لیے الشفعا ٹرسٹ آئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہیں سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت اڈیالہ جیل سے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی آنکھ کا فالو اَپ چیک اپ کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری 17 اپریل کو اسی اسپتال میں ہوئی تھی، جس کے بعد سے ان کا باقاعدہ طبی معائنہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کا چیک اپ جیل میں کیا جاتا رہا ہے، تاہم اب مزید تفصیلی معائنے کے لیے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیکل معائنے کی تکمیل کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔



















































